0
Thursday 16 Dec 2021 21:09

مزاحمتی محاذ کھوکھلی صیہونی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، ایران و جہاد اسلامی کے نمائندوں کی ملاقات

مزاحمتی محاذ کھوکھلی صیہونی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، ایران و جہاد اسلامی کے نمائندوں کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ لبنان میں ایرانی سفارتخانے کے سیاسی مشیر برائے فلسطینی امور کرم اللہ مشتاقی نے لبنان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے نمائندے احسان عطایا کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ عرب ای مجلے النشرہ کے مطابق اس ملاقات میں فلسطین کے تازہ ترین حالات خصوصا مغربی کنارے، مقبوضہ قدس اور 1948ء کی مقبوضہ سرزمینوں پر غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جھڑپوں کے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریقوں کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف ہر قسم کی مزاحمت ہی غصب شدہ زمینوں کی واپسی اور مظلوم فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کی آزادی کا واحد رستہ ہے جبکہ سیف القدس مزاحمتی آپریشن نے ثابت کر دکھایا ہے کہ فلسطینی قوم ہر جگہ پر موجود اور اپنی مزاحمت پر متفق ہے۔

النشرہ کے مطابق اس گفتگو میں فریقین نے غاصب صیہونی دشمن کے خلاف ہر قسم کی مزاحمت کے تسلسل پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مزاحمتی محاذ اور لبنان کے خلاف صیہونی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ مزاحمتی محاذ اسرائیل کی کھوکھلی دھمکیوں سے ذرہ برابر نہیں ڈرتا اور غاصب صیہونی رژیم کی مکمل تباہی اور فلسطین کی ساری مقبوضہ اراضی کی مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے مظالم کے خلاف فلسطینی قوم کی جانب سے سیف القدس مزاحمتی آپریشن ماہ مئی میں شروع کیا گیا تھا جو مسلسل 11 روز جاری رہا اور اس دوران غاصب صیہونی اہداف پر 4 ہزار سے زائد راکٹ فائر کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں غاصب صیہونی رژیم مصر و اردن کی ثالثی کے ذریعے یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 968839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش