0
Saturday 18 Dec 2021 19:43

جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے سندھ میں آمریت قائم کر رکھی ہے، حلیم عادل شیخ

جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے سندھ میں آمریت قائم کر رکھی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے سندھ میں آمریت قائم کر رکھی ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں بھی اپنی عوامی اکثریت کھو بیٹھی ہے، غیر قانونی بل پاس کروا کر عوام کے عام اختیارات کو بھی چھیننا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی کے تمام غیر قانونی اقدامات کا بھرپور جواب دیں گے، 19 دسمبر اتوار کو پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی ایکٹ 2013ء میں کی گئی غیر آئینی ترامیم سمیت وزیراعلی سندھ کی جانب سے نفرت انگریز تقریر کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، احتجاج فوارہ چوک سے سندھ اسمبلی تک ہوگا، سندھ کے باشعور عوام کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف عوام اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، صوبے پر ان پڑھ، جاہل، سردار اور زردار قابض ہونے کی کوشش کررہے ہیں، سندھ کی عوام کو اقلیت کہنے والے تاریخ میں نشان عبرت بنیں گے، چند وڈیرہ ذہن کے لوگ ایک بار پھر اقلیت اور اکثریت کا سہارا لے کر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری اپنے حقوق و وسائل کی مالکی کے لئے باہر نکلیں، شہریوں میں نفرتیں پھیلانے والی پیپلز پارٹی کے ناکام عزائم کو خاک میں ملائیں گے، عوام اپنے آپ کو اکثریت میں دکھانے کے لئے بھرپور شرکت کریں، عوام کے ساتھ مل کر اس فاشسٹ اور ڈکٹیٹر سندھ حکومت سے صوبے کو آزادی دلانے اور اس احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 969153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش