0
Sunday 26 Dec 2021 23:29

پوری فلسطینی قوم غاصب صیہونیوں کیخلاف مزاحمتکاروں کا ساتھ دے، عبدالحکیم حنینی

پوری فلسطینی قوم غاصب صیہونیوں کیخلاف مزاحمتکاروں کا ساتھ دے، عبدالحکیم حنینی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما عبدالحکیم حنینی نے اپنے تازہ بیان میں پوری فلسطینی قوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھل کر مسلح فلسطینی مزاحمتکاروں کا ساتھ دے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عبدالحکیم حنینی نے کہا کہ مزاحمت کی تمام صورتیں خصوصا مسلحانہ مزاحمت ہی غاصب صیہونی رژیم اور قابض یہودی آبادکاروں کی جارحیت کا رستہ روک سکتی ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں ہمارے مزاحمتکاروں کی جانب سے انجام پانے والی فائرنگ کی کامیاب مزاحمتی کارروائیاں ایک بنیادی پیغام کی حامل ہیں جبکہ غاصب صیہونی دشمن کو چاہئے کہ وہ ہماری عوام کی جانب سے قابض رژیم اور غاصب یہودی آبادکاروں کو شکست دینے کے لئے عنقریب شروع کی گئی جدوجہد کے لئے تیار ہو جائے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام نے اپنی سرزمین و شہروں کی حفاظت کے لئے نابلس کے مغربی حصے میں قیام کر رکھا ہے جبکہ ہم پورے فلسطین میں غاصب صیہونی فوجیوں اور قابض یہودی آبادکاروں کے ریوڑوں سے مقابلے میں انجام پانے والی مزاحمتی کارروائیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ صفا کے مطابق انہوں نے مغربی کنارے و قدس شریف سمیت پورے فلسطین کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مزاحمتکاروں کی جانب سے اپنی عوام، سرزمین اور مقدس مقامات کے دفاع کے لئے شروع کی جانے والی اس جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 970442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش