0
Wednesday 29 Dec 2021 00:19

قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء ایک اہم سنگ میل ہے، یہ پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سکیورٹی پالیسی قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر باہمی ربط کو تسلیم کرتی ہے، یہ پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں پالیسی اہمیت کی حامل ہے، عالمی ماحول میں پالیسی کی تشکیل مجموعی حکومتی کاوش ہے، پاکستان کی مسلح افواج پالیسی میں دیئے ہوئے ویژن کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 970848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش