0
Sunday 16 Jan 2022 23:49

شام، ایرانی سفیر کی لاذقیہ کے گورنر کیساتھ ملاقات، ایرانی تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق

شام، ایرانی سفیر کی لاذقیہ کے گورنر کیساتھ ملاقات، ایرانی تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ شام میں ایرانی سفیر مہدی سبحانی نے شام کے ساحلی شہر لاذقیہ کے گورنر عامر اسمعیل ہلال کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کے دوران مختلف میدانوں میں اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے گورنر نے اس دوران ایرانی تجربات سے خصوصا زراعت، خشک کوڑے کی ریسائیکلنگ، توانائی اور ڈرائی فروٹ کے میدان میں، فائدہ اٹھانے پر تاکید کی اور ایران کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات میں توسیع کی ملکی پالیسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعدد قومی پراجیکٹوں، خصوصا لاذقیہ میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کے پراجیکٹ میں ایرانی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی سفیر مہدی سبحانی نے بھی اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور شامی معیشت میں ساحلی صوبے لاذقیہ کے اساسی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان صوبوں کی سطح پر باہمی تعاون کی توسیع پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ : 973938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش