0
Tuesday 18 Jan 2022 12:06

کوئٹہ، بی ایف اے کی کارروائیاں، متعدد دکانیں سیل اور جرمانے

کوئٹہ، بی ایف اے کی کارروائیاں، متعدد دکانیں سیل اور جرمانے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر واقع مراکز کی چیکنگ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 گوشت کی دکانوں کو سیل کردیا ہے۔ جبکہ 2 پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں۔ ترجمان بی ایف اے حکام کے مطابق مزکورہ دکانوں کو وارننگ، نوٹسز و ہدایات دی گئی تھی۔ اسکے باوجود دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے، گندے اوزار استعمال کرنے اور صفائی کے نامناسب انتظامات تھے۔ جس پر کارروائی کی گئی۔ اسکے علاوہ شہباز ٹاؤن اور سمنگلی روڈ پر قائم کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی حکام نے پکوان میں چائنیز نمک کے استعمال سمیت مختلف وجوہات پر معروف ”کنگ کانگ پیزا پوائنٹ، اٹالین پیزا پوائنٹ، گرین اینڈ اسپائسی فوڈ کارنر، ہاٹ اینڈ اسپائسی اور پیزا پوائنٹ پر بھی جرمانے عائد کیے۔ ہدہ جیل روڈ اور سرکی روڈ پر 2 بیکنگ یونٹس کے خلاف ناقص پروڈکشن، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور آلودہ مشینری پر بھی کارروائی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 974222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش