0
Friday 21 Jan 2022 13:37

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا خطرناک صورت اختیار کرگیا، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر ملک بھر میں انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے اور کراچی مثبت کیسز کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45.43 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 760 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار 739 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ 3289 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کورونا کی پانچویں لہر کی سب سے زیادہ اموات آج رپورٹ کی گئی، 24 گھنٹوں میں سندھ میں 17 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 306 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 21 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کی مثبت شرح 17.27 فیصد ہوگئی، شہر میں 1 ہزار 401 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 242 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کراچی میں اب تک صرف 500 کیسزکی جنیوم سیکیونسنگ کے بعد تصدیق ہوئی۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہوگی، شہری ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر متعدد نجی اسکولوں نے پہلی سے پانچویں تک فزیکل کلاسیں معطل کرکے آن لائن کلاسیں از خود شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش