0
Friday 4 Mar 2022 16:04

پشاور بم دھماکے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مذمت

پشاور بم دھماکے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور بم دھماکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ جے یو آئی کے میڈیا سیل سے جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے، جے یو آئی کارکن فوری طور پر ہسپتال پہنچیں اور زخمیوں کی ہر قسم کی امداد کریں، حکومت امن و امان میں ناکام ہوچکی ہے، عوام کو خود ہی اپنا تحفظ کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 981954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش