0
Sunday 16 Aug 2009 07:33

اسرائیل میں منشیات کے استعمال اور خودکشی کی شرح میں اضافہ

اسرائیل میں منشیات کے استعمال اور خودکشی کی شرح میں اضافہ
مصر کی نیوز ایجنسی "العمل" نے اسرائیل کی وزارت صحت کی طرف سے شائع کی گئی ایک رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل میں خودکشی کی شرح اور منشیات کے استعمال میں قابل توجہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2006ء میں اسرائیل کے 365 شہریوں نے خودکشی کی تھی جن میں سے 30 فیصد کو اسرائیل آئے ہوئے کچھ ماہ ہی گزرے تھے۔ خودکشی کرنے والے افراد میں سے 73 فیصد کا تعلق روس اور 23 فیصد کا تعلق اتھوپیا سے تھا۔ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ چند سالوں میں اسرائیل میں خودکشی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل کے 12 فیصد افراد خودکشی کی کوشش کرتے ہیں البتہ اتھوپیا سے آنے والے یہودیوں میں یہ تعداد 46 فیصد ہے۔ اس رپورٹ میں اسرائیلی شہریوں کے درمیان منشیات کے استعمال میں اضافے کا رجحان بھی بیان کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی شہری سالانہ 20 کروڑ نشے کی گولیاں اور 90 ٹن حشیش اور ماری جوانہ استعمال کرتے ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید آیا ہے: "3 لاکھ 20 ہزار اسرائیلی شہری خطرناک قسم کی منشیات استعمال کرتے ہیں جو حکومت کیلئے سالانہ 6 ارب 10 کروڑ ڈالر کے نقصان کا باعث ہے"۔ اسی طرح اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ہر 10 اسرائیلی نوجوانوں میں سے 1 نوجوان نشے کا عادی ہے۔
خبر کا کوڈ : 9842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش