1
Tuesday 17 May 2022 18:18

16 مئی یوم مردہ باد امریکا، حیدرآباد میں اصغریہ تحریک و اے ایس او کی احتجاجی ریلی

16 مئی یوم مردہ باد امریکا، حیدرآباد میں اصغریہ تحریک و اے ایس او کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد، اصغریہ علم و عمل تحریک حیدرآباد اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام 16 مئی کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلی اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں مولانا محمد علی جروار، اے ایس او کے مرکزی صدر حسن علی سجادی، ڈویژن حیدرآباد کے صدر محمد حسین الحسینی، سید پسند علی رضوی اور اصغریہ تحریک خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری سیدہ زہرا حسین موسوی و دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 16 مئی تاریخ کا وہ تاریک دن ہے کہ جس دن 1948ء میں اسرائیل کی ناجائز حکومت کو وجود دیکر اسلام کے قلب میں خنجر گھونپا گیا، اسرائیل ایک ناجائز اور ظالم حکومت ہے، جسے نہ ہم نے کبھی تسلیم کیا اور نہ ہی کریں گے، برطانیہ اور امریکا نے اسرائیل کو اپنے ناپاک مفادات کی خاطر وجود دیا، اسرائیل کے وجود کے بعد مشرق وسطیٰ میں مسلسل امریکا نے دہشتگردی کو فروغ دیا ہے اور اسرائیل کو اپنے فوجی اڈے کے طور پر استعمال کیا ہے، اسرائیل کے ذریعے، فلسطین، یمن، بحرین، لبنان، عراق، افغانستان، شام میں لاکھوں انسانوں کا قتل عام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل خود کو ناقابل شکست تصور کرتا تھا، لیکن اسلامی مزاحمتی تحریک حماس، اسلامی جہاد و فلسطین کے بہادر عوام نے اسرائیل کو اسکی اوقات یاد دلا دی اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک جعلی و مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور حکومت ہے، اس وقت اسلامی مزاحمتی تحریک میں جوش ولولہ موجود ہے، جو کہ اس کو نیست و نابود کر دے گا، ان شاللہ اب ہم اس دن کے بہت قریب ہیں کہ اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد قابض حکومت ہے، جس کی دہشتگردی میں امریکا و برطانیہ برابر کے شریک ہیں، اس لیے ان کے مظالم کے خلاف شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ نے 16 مئی کو مردہ باد امریکا و اسرائیل کے طور پر منانے کا اعلان کیا، اسی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہر سال 16 مئی کو یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منا کر ان ظالموں سے اظہار بیزاری کا اعلان کرتی ہے۔

مقررین نے کہا کہ ہم 16 مئی کے یوم مردہ باد امریکا کو بھرپور انداز سے منا کر دنیا کو یہ بتاتے ہیں کہ پاکستانی عوام اب بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فکر پر باقی ہے، بانی پاکستان نے اسرائیل کیلئے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جیسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگا، ہم پاکستانی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت فلسطین کو زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی میدان میں سخت مدد کی ضرورت ہے، اس لئے عملی میدان میں آکر اقدامات اٹھائیں، تاکہ پاکستانی عوام سمیت پاکستانی حکومت اور اداروں کے جانب سے بھی پوری دنیا کے پاس یہ پیغام جائے کہ ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فکر پر باقی ہیں اور ان شاللہ رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 994706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش