0
Saturday 16 Mar 2024 14:00

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا اسلامو فوبیا کی تقریب سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام اسلام آباد میں عالمی سطح پر اسلامو  فوبیا کا دن منانے سے متعلق ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماء کرام اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر علی، علی محمد خان، شاندانہ گلزار سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا دن منانا عمران خان کا بڑا کارنامہ تھا، عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، عمران خان نے امت کی ترجمانی کی تھی، یہ اعزاز صرف پاکستان کے پاس ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مسائل حل ہوں تو امہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام کو ایک ہونا ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1122928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش