0
Thursday 19 Mar 2020 15:41

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ آغا مقدس خان کی نماز جنازہ کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیں
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں گذشتہ روز شہید ہونے والے لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر لاہور میں ادا کر دی گئی۔ شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کی نماز جنازہ شاد باغ لاہور میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں تمام فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 851319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش