0
Sunday 18 Jul 2021 21:35

عیدالاضحیٰ اور قربانی کی اہمیت کے بارے میں علامہ غلام حسنین وجدانی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںعلامہ غلام حسنین وجدانی کوئٹہ کے ممتاز علمائے دین میں سے ایک ہیں، جو امام جمعہ کوئٹہ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ان کے والد گرامی مولانا شفاء علی نجفی بھی عالم دین تھے اور نجف اشرف سے فارغ التحصیل ہوئے اور انکے برادر غلام مرتضیٰ حوزہ علمیہ قم میں مشغول تحصیل ہیں۔ انکا آبائی وطن گلگت نگر ہے مگر انکی پیدائش پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور اسکے بعد حصول علم دین اور خدمت اسلام کیلئے قم المقدس کا رخ کیا، جہاں وہ انیس سال زیر تعلیم رہے۔ دینی امور میں مہارت حاصل کی اور جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ سے اسلامی علوم میں ایم فل کی سند حاصل کی۔ وہ دوران تعلیم ہادی ٹی وی اور سحر عالمی نیٹ ورک میں دینی پروگرامز کی میزبانی بھی کرتے آئے ہیں۔ سال 2014ء میں وہ بلوچستان کے کچھ مؤمنین کی دعوت پر شہر کوئٹہ آئے اور ابھی تک امام جماعت ہونے کے ساتھ حوزہ علمیہ کوئٹہ اور امام جمعہ کوئٹہ کے طور پر کوئٹہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے عیدالاضحیٰ اور قربانی کی اہمیت کے بارے میں ان سے خصوصی انٹرویو لیا ہے، جو پیش خدمت ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 944164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش