0
Sunday 14 Apr 2024 10:33

ایران نے حکمت عملی کیساتھ جواب دیا اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا

ایران نے حکمت عملی کیساتھ جواب دیا اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا
گلوبل ٹائمز کی رپورٹ

دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے خلاف ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فوجی ردعمل کے خاتمے کے بعد، غیر ملکی میڈیا نے ایران کے جوابی حملوں کے بارے میں اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ الجزیرہ نیوز چینل نے اتوار کی صبح ایران کے انتقامی حملوں پر چین کے سرکاری اخبار کے ردعمل کی طرف توجہ دلائی اور چین کے سرکاری میڈیا کی طرف سے اسرائیل پر حملے میں ایران کے ہوشیاری اور تزویراتی حملوں کی تعریف کی خبر دی۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر چین کے سرکاری اخبار "گلوبل ٹائمز" نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے حالیہ حملے پر ایران کے میزائل اور ڈرون ردعمل کا تجزیہ کرتے ہوئے لکھا: ایران نے اپنی حکمت عملی کے ساتھ جواب میں اسرائیل کے خلاف میزائل اور ڈرون فائر کرکے مطلوبہ فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یکم اپریل بروز پیر کی شام دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر میزائل حملے کی مذمت کی تھی اور سخت الفاظ میں اعلان کیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دینے کا حق حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش