0
Monday 9 Jul 2012 17:54

لانگ مارچ (1)

اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی قیادت کونسل کے چئیرمین مولانا سمیع الحق، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور لیفٹینٹ جنرل (ر) حمید گل نے کی۔ لانگ مارچ کے شرکاء موٹر سائیکلوں، بسوں، ویگنوں اور کاروں پر سوار تھے۔ جو تمام راستے امریکہ مخالف نعرے لگاتے رہے۔ لانگ مارچ کے آغاز سے قبل مسجد شہدا میں قائدین نے نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل ملک پر امریکی تسلط اور موجودہ حکومتی پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کے خلاف جدوجہد کرنا ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر لانگ مارچ میں شریک ہوں۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مقصد موجودہ حکمرانوں سے نجات اور ملک میں اسلام کی بالادستی ہے۔
خبر کا کوڈ : 177753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش