0
Saturday 5 Jan 2013 02:04

سرگودھا مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا، آئی ایس او سرگودھا ڈویژن، شیعہ علماء کونسل، اور آئی او، ماتمی سنگتوں اور دیگر ملی تنظیموں نے مشترکہ طور پر سانحہ مستونگ بلوچستان کے خلاف امام بارگاہ 7 بلاک سے امام حسین (ع) چوک تک احتجاجی مارچ کیا اور علامتی دھرنا دیا۔ ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈz اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کیخلاف نعرے اور حکومتی بےحسی پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین سٹی سرگودھا کے سیکرٹری جنرل سید مرتضیٰ شاہ، سید ظفر عباس ایڈووکیٹ، شیعہ علماء کونسل ضلع سرگودھا کے سربراہ مولانا عمران رانجھا، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالحمید نیازی، ماتمی سنگتوں کے رہنماء میجر سبطین، آئی او سرگودھا کے صدر ملک محسن، اور آئی ایس او سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری علی عمران نے ریلی کی قیادت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ مستونگ کی بھرپور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نااہل وزیر اعلیٰ بلوچستان کو فی الفور برطرف کیا جائے اور صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جائے، مقررین نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو فل الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 228016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش