0
Saturday 17 Dec 2016 01:25

خانہ فرہنگ ملتان، جشن عیدمیلادالنبی (ص)

اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق ''ہفتہ وحدت'' کے حوالے سے جشن عید میلادالنبی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شیعہ سنی علمائے کرام، نعت خواں، سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے شر کت کی۔ جشن میلادالنبی کی صدارت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر سید فخر امام نے کی، جبکہ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان خانم زاہدہ بخاری، ماہر تعلیم پروفیسر حمید رضا صدیقی، مخدوم زاہد حسین شمسی، شاکر حسین شاکر، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا سید مجاہد عباس گردیزی، اہلسنت عالم دین مولانا ابوبکر عثمان، شیخ غلام یسین عطاری، مولانا عبدالحنان حیدری، شیخ بلال عطاری، سابق رکن صوبائی اسمبلی بابو نفیس احمد انصاری، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 592287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش