اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ اور انقلاب اسلامی ایران کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں سیرت حضرت فاطمہ زہراء و انقلاب اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، تحریک انصاف رہنما انور خان سومرو، انجینئر عید محمد ڈومکی، علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا رضا حسینی، نثار احمد ابڑو، محمد اسماعیل سومرو و دیگر نے خطاب کیا۔