0
Tuesday 22 Dec 2020 09:10

فیصل آباد، آئی ایس او شہید عارف حسین الحسینی یونٹ کی تنظیم نو

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے شہید عارف حسین الحسینی یونٹ سانگرہ سادات کی تنظیم نو کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں سکاؤٹ سلامی ہوئی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا نقی ہاشمی، آئی ایس او فیصل ڈویژن کے سابق صدر سرفراز گورائیہ نے تنظیم کی اقدار اور ڈاکٹر عمران ملہی نے تعلیم کی ضرورت و اہمیت پر شرکاء سے گفتگو کی۔ اس موقع پر یونٹ میں تنظیمی اور تعلیمی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کارکنوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اجلاس کے آخر میں آئی ایس او کے دستوری طریقہ کار کے مطابق ووٹنگ کروائی گئی اور بشارت جعفری کثرتِ رائے سے سال 21-2020 کیلئے میرِ کارواں منتخب ہوئے۔ اجالس میں موجود ڈویژنل نمائندہ فیضان سلیمانی نے نو منتخب یونٹ صدر سے حلف لیا۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔
خبر کا کوڈ : 905303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش