0
Thursday 28 Sep 2023 22:11
رسول اللہ (ص) کی ذات مرکز وحدت

ہفتہ وحدت کی مناسبت پر مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا خصوصی انٹرویو

مشترکات کے ذریعے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکتے ہیں
ہفتہ وحدت کی مناسبت پر مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا خصوصی انٹرویو
مولانا غلام محمد متو عرف گلزار کا تعلق وسطی کشمیر شالنہ پانپور سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر ہی میں حاصل کی، پھر اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لئے 1992ء ہندوستان اور پھر جنوری 1998ء میں اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا، 15 سال تک وہاں زیرتعلیم رہ کر تقریباً درس خارج تک محصل رہے، یہاں تک کہ اکتوبر 2012ء میں سرزمین انقلاب (قم) سے بعنوان مسئول دینی و تربیتی پیام ایجوکیشنل اکیڈمی شالنہ پانپور کشمیر واپس لوٹ آئے اور آجکل وہیں مصروف خدمت ہیں، اس کے علاوہ علماء کشمیر کے واحد پلیٹ فارم یعنی مجمع اسلامی کشمیر کے روح رواں بھی ہیں، مجمع اسلامی کشمیر، کشمیری طلباء کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کے ساتھ کشمیر سے لے کر قم المقدس تک کم و بیش 100 طلباء و علماء کشمیر وابستہ ہیں، اس تنظیم کی بنیاد 2007ء میں ایران میں زیرتعلیم طلباء کی بے انتہا جدوجہد کے بعد پڑی، جس کے بعد سے مجمع اسلامی کشمیر نے اپنی دینی و اخلاقی ذمہ داریوں کو بنحو احسن انجام دیتے ہوئے قوم کی رہنمائی اور مثالی معاشرہ کی ترویج کے لئے مختلف میدانوں میں بہت سارے مفید قدم اُٹھائے۔

اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا غلام محمد گلزار سے ہفتہ وحدت اور میلاد النبی (ص) کے حوالے سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مابین بہت سارے مشترکات پائے جاتے ہیں جن کو بنیاد بناکر مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام راحل (رہ) نے آنحضرت (ص) ہی کی ذات کو محور اتحاد قرار دے کر اتحاد کا نعرہ بلند کیا اور 12 یا 17 کو ’’ہفتہ وحدت‘‘ منانے کی اپیل کی۔ مولانا غلام محمد گلزار نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرہ عملی یا ان سے منسوب احادیث پر ہم جب ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں تو وہاں اتحاد بین المسلمین کا ہمیں درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کا یہ قول جو لوگ شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دیتے ہیں وہ نہ شیعہ ہیں نہ سنی بلکہ استعمار اور دشمن کے آلہ کار ہیں، ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مولانا غلام محمد گلزار نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی ذات اقدس کو محور و نکتہ اور مرکز اتحاد ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1084485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش