0
Wednesday 28 Sep 2022 00:39

ڈی آئی خان، واپڈا کا نادہندگان کیخلاف آپریشن، سرکاری ادارے بھی زد میں آگئے

ڈی آئی خان، واپڈا کا نادہندگان کیخلاف آپریشن، سرکاری ادارے بھی زد میں آگئے
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا نے بقایا جات کی ریکوری کے لئے آپریشن کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی ریکوری کی اور بقایا جات کی وجہ سے سرکاری ادارہ کی بجلی کاٹ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ نگر، مدینہ کالونی اور دیگر مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا، جس میں علاقہ سید منور شاہ سے 20 ڈائریکٹ ہاکس ہٹا دیئے گئے اور مقدمہ کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانہ کینٹ کو مراسلے ارسال کئے گئے۔ جبکہ نادہندگان سے نقد ریکوری کی مہم میں 155000 روپے وصول کئے گئے۔ بجلی بل کی مد میں 21 لاکھ روپے کے بقایا جات کی وجہ سے ایک سرکاری دفتر کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی۔ مفتی محمود سکول اینڈ کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے 5 لاکھ روپے کے بقایا جات کی وجہ سے بھی بجلی منقطع کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1016488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش