0
Sunday 9 Oct 2011 01:03

پشاور،پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کر لیا

پشاور،پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کر لیا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے متنی کے علاقے جانی خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر کے شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی سی پی او پشاور امتیاز الطاف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے بڈھ بیر اور متنی کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے، جس میں راکٹ لانچر، دو گولے اور دو ریموٹ کنٹرول بم، اس کے علاوہ بم بنانے میں استعمال ہونے والی 16 بیٹریاں، 16 ڈیٹونیٹر اور 8 کلوگرام بارودی مواد شامل ہیں۔ امتیاز الطاف نے بتایا کہ 13 دستی بم اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے بال بیرنگز کے پانچ ڈبے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ امتیاز الطاف کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور کمزور ہو چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود پشاور کی پولیس انتہائی الرٹ ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق پشاور پولیس نے دہشتگردی کے منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ سی سی پی او امتیاز الطاف نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کامیاب کارروائیوں میں 16 کلوگرام بارود، مارٹر گولے، ریموٹ کنٹرول بم، ریموٹ کنٹرول ریسیور، ڈیٹونیٹرز، راکٹ لانچر اور دستی بم برآمد کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں دہشتگردی کی وارداتوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، جو مقامی جرائم پیشہ عناصر کو استعمال کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 104784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش