0
Monday 27 Mar 2023 13:10

عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق درخواست عدالت میں دائر کر دی

عمران خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق درخواست عدالت میں دائر کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کو فریق بنایا گیا۔ عمران خان نے موقف اپنایا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں ڈائریکٹ دھمکیاں دی ہیں، فریقین کو میری گرفتاری کرکے اپنے منصوبے پر عمل درآمد سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب عمران خان یا ہم میں سے کوئی ایک بچے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو وہاں لاکر کھڑا کر دیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک کا وجود ہی باقی رہنا ہے، اس لیے جب ہم سمجھیں گے کہ ہمارے وجود کی نفی ہو رہی ہے  تو ہم ہر اس حد تک جائیں گے، جس میں یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ کام کریں، یہ نہ کریں، یہ جمہوری ہے اور یہ غیر جمہوری ہے، یہ اصولی ہے اور یہ غیر اصولی، یہ چیزیں ختم ہو جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1048990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش