0
Sunday 16 Oct 2011 23:13

ن لیگ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، نادرا کے ملازمین کو مستقل کرنے احکامات جاری کر دیئے، خورشید شاہ

ن لیگ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، نادرا کے ملازمین کو مستقل کرنے احکامات جاری کر دیئے، خورشید شاہ
 سکھر:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ سکھر میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رویے سے دس سال تک مارشل لاء دیکھنا پڑا۔ اب یہ کہتے ہیں کہ سڑکوں پہ آئیں گے، اگر انہیں شوق ہے لانگ مارچ کرنے کا تو پورا کر لیں۔ انہوں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ججز بحال کئے، اگر لانگ مارچ ہوتا تو صرف لڑائیاں ہوتیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر وہ ایم کیو ایم کے خلاف نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں تو ان کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں سے دو ہزار اٹھارہ تک بجلی تیرہ روپے کے بجائے پانچ روپے فی یونٹ ملے گی۔
ادھر وفاقی وزیر مذہبی امور و چیئرمین بحالی ملازمین سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نادرا کے ملک بھر میں ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ سکھر میں نادرا کے ملازمین کے وفد سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نواز دور میں نکالے گئے تمام سرکاری ملازمین کو بحال کرکے ان کی تمام ادائگیاں ادا کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پالیسی بنائی ہے کہ ملازمین کو مستقل کانٹریکٹ یوم اجرت پر رکھنے کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ملک کا اہم ترین ادارہ ہے۔ جس کے ملازمین کو اب رواں ہفتے کے دوران مستقل کرنے کا عمل تیزی سے شروع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 106868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش