0
Tuesday 18 Oct 2011 01:23

جرائم کا خاتمہ پولیس اور عوام مل کر ہی کر سکتے ہیں، ڈی پی او لکی مروت

جرائم کا خاتمہ پولیس اور عوام مل کر ہی کر سکتے ہیں، ڈی پی او لکی مروت

سرائے نورنگ:اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او لکی مروت گلزار خان نے کہا ہے کہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ پولیس اور عوام مل کر ہی کر سکتے ہیں جرائم پیشہ افراد پر لکی مروت کی زمین تنگ کردیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے ایک وفدکے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا گیا جس کی قیادت جماعت اسلامی لکی مروت کے ضلعی امیر مولانا ملک میر شاہ کر رہے تھے وفد میں ان کے ساتھ ضلعی سیکرٹری جنرل سبز علی خان نوید، شعبہ تعلقات عامہ کے سیکرٹری عبدالصمد خان، الفلاح گروپ آف مارکیٹنگ کے سربراہ حاجی عزیز اللہ خان، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبد الغفار فریادی، سیکرٹری جنرل لیاقت علی صیام اور شباب ملی کے ضلعی صدر ملک جہانزیب حسن شامل تھے وفد نے ڈی پی او کو یقین دلایا کہ جرائم کے خاتمے میں انہیں جماعت اسلامی کا مکمل تعاون حاصل ہوگا اس وقت پولیس انتہائی نازک حالات سے دو چار ہے انہیں جان پر کھیل کر عوام کی حفاظت کرنی پڑتی ہے اور عملی طور پر جہاد میں مصروف ہیں ڈی پی او لکی مروت نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نیک، شریف اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے افراد ہی مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں کیونکہ دین کی دعوت اور خدمت خلق دلوں پر براہ راست اثر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے عزم کیا ہے کہ ضلع کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔

خبر کا کوڈ : 107165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش