0
Sunday 23 Oct 2011 23:50

عوام اہلسنت ایک بار پھر 70 کی دہائی کا کردار ادا کرنے کے لیے جاگ جائیں، ثروت اعجاز قادری

عوام اہلسنت ایک بار پھر 70 کی دہائی کا کردار ادا کرنے کے لیے جاگ جائیں، ثروت اعجاز قادری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سربراہ سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اہلیان کراچی سے تحفظ ناموس رسالت ص ریلی کو کامیاب بنانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے عاشق رسول غازی ملت ممتاز قادری سے بھرپور اظہار یکجہتی کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ شمع رسالت کے پروانے تحفظ مقام مصطفی اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، سُنی اتحاد کونسل اس ملک میں شخصیات کا اقتدار نہیں نظام مصطفی کے راج کیلئے سرگرم عمل ہے، ہمارے اسلاف علماء اہلِسنت و مشائخ عظام نے پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک اللہ کی حاکمیت اور رسول اللہ کے لائے ہوئے نظام کی بالادستی کیلئے ایک بار نہیں بار بار اقتدار کو ٹھکرا کر عوام کے ساتھ ہونے والی ظلم اور ناانصافیوں کیخلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے اور سُنی اتحاد کونسل بھی اپنے اسلاف کی ان ہی پالیسیوں پر کار بند ہے، لیکن عوام اہلِسنت ایک بار پھر 70 کی دہائی کا کردار ادا کرنے کے لیے جاگ جائیں۔
سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں مقابلہ دو قوتوں کے ہی درمیان ہوگا ایک قوت امریکہ کے پیروکاروں کی اور دوسری قوت نبی پاک کے غلاموں کی ہوگی، ان انتخابات کیلئے جنگی بنیادوں پر سُنی تنظیمیں مقامی طور پر انتخابی فہرستوں میں 18 سال کی عمر کے لوگوں کے ناموں کا اندراج کروا کر اپنا ملی فریضہ ادا کریں، دراثناء سربراہ سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے بیگم نصرت بھٹو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 108686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش