0
Wednesday 26 Oct 2011 15:58

سانحہ خروٹ آباد، سابق ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ اور اے ایس آئی برطرف

سانحہ خروٹ آباد، سابق ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ اور اے ایس آئی برطرف
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں چیچن باشندوں کی ہلاکت کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب ہونے پر سابق ایس ایچ او ایئرپورٹ سمیت دو اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔ پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ خروٹ آباد واقعہ میں ملوث دو پولیس افسران ایس ایچ او ایئرپورٹ فضل الرحمن اور اے ایس آئی رضا خان کو تحقیقات کے بعد برطرف کر دیا گیا۔ چیچن باشندوں کی ہلاکت کے واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں ہائیکورٹ کے حکم پر کارروائی کی گئی ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ ٹربیونل کی انکوائری رپورٹ میں ان دو پولیس اہلکاروں سمیت سابق سی سی پی او داود جونیجو اور فرنٹیئر کور کے کرنل فیصل شہزاد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا اور انکے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ کلی خیزی چوک پر 17 مئی کو پولیس اور ایف سی کی فائرنگ سے پانچ چیچن باشندوں کو مبینہ خودکش حملہ آور قرار دیکر فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
دیگر ذرائع  کے مطابق سانحہ خروٹ آباد کے حوالے سے قائم کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او ایئر پورٹ تھانہ اور اے ایس آئی کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں 17 مئی کو سانحہ خروٹ آباد میں پانچ غیر ملکی باشندوں کو قانون کی نافرمانی کرنے والے اہکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا، جس پر ہائیکورٹ بلوچستان کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی قیادت میں جوڈیشل کمیشن قائم ہوئی اور کیمشن نے ایک ماہ کے اندر رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کی، جس میں ملوث اہلکاروں کا تعین کیا گیا تھا اس حوالے سے محکمہ پولیس کی اعلٰی سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس نے سابق ایس ایچ او فضل الرحمن اور اے ایس آئی رضا خان سمیت سابق سی سی پی او کو واقعہ کا زمہ دارقرار دیا ان دونوں رپورٹس پر عمل درآمد کرتے ہوئی مذکورہ اہکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے آئی جی بلوچستان راو ہاشم نے دنیا نیوز کو خصوصی طور پر بتایا ہے کہ دونوں رپورٹس کی روشنی میں موجودہ اقدام اٹھایا گیا ہے جبکہ سابق سی سی پی او داود جونجو کے حوالے سے محکمہ پولیس نے وفاقی حکومت کو کاروائی کی درخواست کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 109413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش