0
Friday 4 Sep 2009 10:04

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں،ایڈمرل مولن

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں،ایڈمرل مولن
واشنگٹن:امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ جبکہ افغانستان میں صورتحال ہمارے حق میں نہیں ہے جبکہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی حکمت عملی کو کار آمد بنانے کے لیے امریکا کے پاس کم وقت ہے۔واشنگٹن میں پنٹاگون کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ افغانستان اور عراق کی صورتحال کو ایک سمجھنا سنگین غلطی ہے۔ افغانستان میں کامیابی کے لیے نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورتحال امریکا کے حق میں نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی حکمت عملی درست ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورت حال بدستور بہت اہم ہے ۔اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورت حال ہمارے ہاتھ سے نہیں نکل رہی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈر جنرل میک کرسٹل نے فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی ہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں نئی حکمت عملی پر عمل درآمد کے لیے امریکا کے پاس کم وقت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ عراق اور افغانستان کی صورتِ حال کو ایک سمجھنا غلطی ہوگی۔امریکی وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں نئی حکمت عملی پر عمل میں کچھ وقت لگے گا۔
خبر کا کوڈ : 11070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش