0
Tuesday 1 Nov 2011 01:53

وزیراعلٰی پنجاب کے صدر کو چوک میں لٹکانے کے ریمارکس آیئن کو پامال کرنے کے مترادف ہیں، سینیٹر صابر بلوچ

وزیراعلٰی پنجاب کے صدر کو چوک میں لٹکانے کے ریمارکس آیئن کو پامال کرنے کے مترادف ہیں، سینیٹر صابر بلوچ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کا اجلاس قائمقام چئیرمین جان محمد جمالی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ احتساب کی بات کرنے پر سندھ میں ن لیگ کے دفتر جلائے گئے، ذمہ داروں کی جانب سے بیان نہ دینے کا مطلب ہے لوگوں کو خود اُکسایا گیا۔ جمیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے والے ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں میں سارا جھوٹ ہوتا ہے، ایم کیو کے سینٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل اختیارات وفاقی حکومت غیر آیئنی طور پر استعمال کررہی ہے، ترمیم کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ابھی تک نہیں بنائی گئی۔
قائد ایوان سینٹر نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ ڈی اے آر اے کے مسودے پر صوبوں سے مشاورت جاری ہے، مشاور ت مکمل ہونے پر مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ مالیاتی گوشورے جمع نہ کرانے پر وزیرخزانہ کی سینٹ کی ممبر شپ منسوخ ہے، انہیں کام کرنے سے روکا جائے، جبتک وہ مالی گوشوارے جمع نہیں کراتے اس وقت اُن کا ہر کام غیر آئینی ہوگا۔ اجلاس میں ڈورن حملوں اور ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر فاٹا کے اراکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اجلاس کل شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 110834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش