0
Saturday 5 Nov 2011 01:23

وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، عید الاضحٰی کے موقع پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت

وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، عید الاضحٰی کے موقع پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہدایت کی کہ عیدگاہوں، امام بارگاہوں، مساجد اور کھلے میدانوں میں عید کی نماز کے موقع پر بھی سیکورٹی کا خاص انتظام کیا جائے اور دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید بڑھایا جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ متعلقہ جگہوں پر واک تھرو گیٹس اور سکینرز لگائے جائیں اور رات کے وقت پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔ اجلاس میں عید کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کے لیے ایک جگہ مختص کرنے اور کھالیں جمع کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ کھالیں جمع کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 111760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش