1
Thursday 14 Mar 2024 17:17

یمنیوں نے سپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا

یمنیوں نے سپر سونک میزائل کا تجربہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ روسی نیوز ایجنسی RIA Novosti سے بات کرتے ہوئے یمنی ذرائع نے سپر سونک میزائل کے تجربے کی خبر دی۔ یمنی عہدیدار نے کہا کہ کہ ٹھوس ایندھن کے مدد سے چلنے والا یہ میزائل تقریباََ 10 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فورسز بحیرہ احمر، مکران اور خلیج عدن میں اپنی کارروائیوں سمیت اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اس میزائل کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے حالیہ تین مہینوں کے دوران اپنی ڈرون و میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی کی خبر بھی دی۔ اسی سلسلے میں گزشتہ جمعرات کو یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالملک الحوثی" نے اعلان کیا کہ ہماری فورسز اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا ہماری اسٹریٹجک کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے ہمیں ممتاز ممالک میں شمار کرے گی۔

واضح رہے کہ یمن نے 2015ء سے جارح سعودی اتحاد کے خلاف جوابی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ اپنی ڈرون و میزائل ٹیکنالوجی کو اس قدر ترقی دی کہ آج یمن، سعودی عرب کے وسط میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ صنعاء نے ایسی صورت حال کے دوران آواز کی رفتار سے تیز میزائل کا تجربہ کیا ہے جب اس نے غزہ پر صیہونی رژیم کے حملوں کے بعد بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کا ناطقہ بند کر رکھا ہے۔ جس کے ردعمل میں امریکہ و برطانیہ نے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، تاہم یمن بھی مسلسل جوابی حملے کر رہا ہے۔ اس بارے میں یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئیر "یحییٰ سریع" نے گزشتہ ماہ اعلان کیا کہ صنعاء نے USS Gravely نامی امریکی بحری بیڑے کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1122544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش