0
Thursday 14 Mar 2024 23:29

اصغریہ آرگنائزیشن کا سالانہ مرکزی کنونشن، محمد حنیف کانھیو مرکزی صدر منتخب

اصغریہ آرگنائزیشن کا سالانہ مرکزی کنونشن، محمد حنیف کانھیو مرکزی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 36واں تین روزہ سالانہ مرکزی ’دین شناسی‘ کنونشن اختتام پزیر ہوگیا، محمد حنیف کانھیو اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر اور سمیرہ فاطمہ اصغری اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کی نئی مرکزی صدر منتخب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کا 36واں سالانہ مرکزی دین شناسی کنونشن و یومِ امام حسین علیہ السلام 8 تا 10 مارچ سیہون شریف میں منعقد کیا گیا، جس میں سندھ بھر سے کارکنان و عہدیداران سمیت سابقین اصغریہ نے بھرپور شرکت کی۔ مرکزی صدر محمد کامران رضا سومرو نے افتتاحی خطاب کیا اور چیئرمین کنونشن عبدالرزاق بلوچ نے کنونشن کے متعلق گفتگو کی اور درس بھی دیا، جس کے بعد مولانا مقبول حسین معصومی نے درس دیا۔ کنونشن کے پہلے روز اضلاع کے پہلے مرحلے کی رپورٹس ہوئی، دوسرے روز تمام ڈویژن کی اور مرکزی شعبہ جاتی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں، جبکہ مرکزی صدر کے آخری مرحلے کے انتخابات ہوئے۔

دوسرے روز کے دوران مولانا عبدالمجید بہشتی، مولانا مقبول حسین معصومی، مولانا سائیں بخش مناظری، مولانا سرفراز مہدی، مولانا سید حیدر عباس عابدی، انجنیئر غلام رضا جعفری، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، دانشور عبدالرزاق بلوچ، دانشور لطف علی مہدوی، ڈاکٹر محمد موسیٰ مہدوی، دانشور فضل حسین اصغری و دیگر نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔ کنونشن کے آخری روز مولانا حیدر علی جوادی کی صدارت میں جلسہ عام بعنوان یومِ امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا رضا محمد سعیدی، مولانا سرفراز مہدی، مولانا سجاد علی جوادی، استاد اخلاق احمد اخلاق، دانشور فضل حسین اصغری، سیدہ افشان شفقت نے خطاب کیا۔

مرکزی دین شناسی کنونشن میں ارشاد علی حسینی نے منقبت پیش کی، بعد ازاں مرکزی صدر نے الوادعی خطاب کیا اور اپنی کابینہ سمیت استعفیٰ کا اعلان کیا۔ جس کے بعد مولانا رضا محمد سعیدی نے نئے مرکزی صدر کے نام کا اعلان کیا۔ اکثریت رائے سے محمد حنیف کانھیو اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کاروان منتخب ہوئے۔ مولانا رضا محمد سعیدی نے مرکزی صدر سے حلف لیا۔ درایں اثناء اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کے مرکزی کنونشن کے اختتام پر اکثریت رائے سے سمیرا فاطمہ اصغری نئی مرکزی صدر منتخب ہوگئیں، بعد ازاں انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ مرکزی کنونشن کا اختتام دعائے امام زمانہؑ سے ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1122634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش