0
Monday 18 Mar 2024 23:28

ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی ترقی ہوگی، شاہد خاقان عباسی

ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی ترقی ہوگی، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو تحفظ مل گیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ آمدن سے زیادہ اخراجات ہیں، جو مشکل فیصلے کرنے تھے وہ نہیں کئے گئے، ملک میں کبھی ہائبرڈ نظام اور کبھی کچھ بنا دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو استحکام نہیں ملا، بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، ملک کو سب سے پہلے سیاسی استحکام دینا ہوگا، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی۔ معیشت کے بنیادی اصولوں سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں، نظام کی بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا۔ ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ گیس، بجلی کا نظام روپے کے بجائے ڈالر میں چلتا ہے، جب ڈالر بڑھے گا تو بجلی، گیس کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ فیصلے بروقت نہ کرنے سے خرابی آج انتہا کو پہنچ چکی ہے، سرکلرڈیٹ بڑھتا جارہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی کی کمپنیوں کو پرائیویٹائز کرنا پڑے گا، آج سب سے بڑا چیلنج بجلی کے ادارے ہیں۔ جب سیاسی عدم استحکام ہوگا تو پھر یہ ساری چیزیں پیچھے رہ جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1123466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش