0
Tuesday 19 Mar 2024 02:18

پاکستان اور افغانستان پر زور دیتے ہیں کہ اختلافات کا حل نکالیں، امریکہ

پاکستان اور افغانستان پر زور دیتے ہیں کہ اختلافات کا حل نکالیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان کا کوئی بھی نقصان ہمارے لیے پریشان کن اور دل توڑ دینے والا ہے، یقینی بنانا چاہتے ہیں جب آپریشن کیے جارہے ہوں تو ہر ممکن اقدام کیے جائیں کہ شہری متاثر نہ ہوں۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے طالبان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے شروع نہ ہوں۔ ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات کو دور کریں، پرعزم ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ ہمارا باقاعدہ رابطہ ہے جس میں افغانستان پر تفصیلی بات ہوتی ہے، اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے مذاکرات اور دیگر دو طرفہ مشاورت کے ذریعے بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی سفیر اور پاکستانی وزیراعظم نے دوطرفہ امور پر گفتگو کی، علاقائی سلامتی پر حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر گفتگو کی، آئی ایم ایف کے ساتھ اور اس کے ذریعے مسلسل اقتصادی اصلاحات کیلئے امریکی حمایت پر بات کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان سے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی، دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر نے اقتصادی ترقی کے مسائل کی قیادت کی، ہم اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ گفتگو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1123508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش