0
Tuesday 19 Mar 2024 03:27

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لیے امریکہ کیطرف سے انٹرنیشنل وومن آف کریج کا اعزاز

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لیے امریکہ کیطرف سے انٹرنیشنل وومن آف کریج کا اعزاز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفیر کی جانب سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو انٹرنیشنل وومن آف کریج کا اعزاز دیا گیا ہے۔ سارہ احمد کو اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔ جس کے بعد چیئرپرسن سارہ احمد اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں ہیں۔ سارہ احمد کو ایوارڈ بچوں کو استحصال سے بچانے کی خدمات پر دیا گیا۔ سارہ احمد نے بھکاری مافیا کے خلاف بھی بہادری سے جدوجہد کی جس پر انھیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ سارہ احمد اٹلی میں انٹرنیشنل کولیبوریٹو ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں جبکہ یو این میں بچوں کے حقوق پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

اس موقعے ہر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایوارڈ کو بچوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل وومن آف کریج ایوارڈ ملنا میرے اور پاکستان کیلئے اعزاز ہے، یہ پہلی بار ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کو یہ اعزاز ملا ہو، میرا مقصد بے سہارا اور عدم توجہ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے میں نے 5 ہزار سے زائد استحصال کا شکار اور بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا، 133 لاوارث نوزائیدہ بچوں کو مناسب فیملیز کو دیا ہے، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچوں کو خاندانوں سے ملوایا ہے، میں ہمیشہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری مزید احسن طریقے سے نبھاؤں گی۔
خبر کا کوڈ : 1123514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش