0
Tuesday 19 Mar 2024 12:35

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے مریم نواز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ثقافتی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کرتے ہوئے فوری اقدامات کا اصولی فیصلہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ خیرسگالی کے طور پر 20 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے بادشاہی مسجد میں چراغاں کیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان یوتھ کلچر ایکسچینج پروگرام کے فروغ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ایران کیساتھ باہمی زرعی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل نے حکومت پنجاب اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایرانی قونصلیٹ کے پرس اتاشی علی اصغر مغیری بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1123565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش