0
Tuesday 19 Mar 2024 15:11

کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ 3 بہنوں سمیت پانچ لڑکیاں بازیاب

کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ 3 بہنوں سمیت پانچ لڑکیاں بازیاب
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سعید آباد سے لاپتہ ہونے والی 3 بہنوں سمیت 5 لڑکیوں کو نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ سے بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 15 فروری کو سعید آباد سیکٹر 17 بی میں واقع ایک ہی گھر سے 5 لڑکیاں پراسرار طور پر لاپتہ، ہوئیں جن میں 19 سالہ آسیہ، 17 سالہ مریم، 15 سالہ خدیجہ، 19 سالہ صفریٰ اور 14 سالہ کبریٰ شامل تھیں۔ سعید آباد پولیس نے ضمیر نامی شخص کی 3 بیٹاں اور 2 بھانجیوں کے پراسرار لاپتہ ہونے کے واقع کا مقدمہ الزام نمبر 24/82 درج کرنے کے بعد لڑکیوں کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی، جس نے ٹیکنیکل ذرائع کے ذریعے لاپتہ لڑکیوں کا سراغ لگایا اور نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچوں لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق پانچوں لڑکیاں کھنڈو گوٹھ میں کرائے پر گھر حاصل کرکے رہائش پذیر تھیں، لڑکیاں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر خود گھر سے فرار ہوئی تھیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد لڑکیوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ لڑکیوں کا آبائی تعلق سرگودھا سے ہے، پانچوں لڑکیاں لاپتہ ہونے کے بعد نارتھ ناظم آباد میں قائم دھاگے کی فیکڑی میں کام کرتی رہیں، عدالتی احکامات پر لڑکیوں کو دارلامان یا شیلٹر ہوم منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دھاگا فیکٹری کے ٹھیکے دار کو بھی چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جبکہ فیکڑی مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1123577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش