0
Tuesday 9 Apr 2024 07:48

مودی حکومت ہمیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، محبوبہ مفتی

مودی حکومت ہمیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت انہیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی انہیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی بخوبی جانتی ہے کہ اگر وہ پارلیمنٹ میں پہنچے میں کامیاب ہو گئیں تو اسے شدید پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان کی پارٹی پی ڈی پی کو توڑنے کے لیے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ کشمیریوں کی یہ واحد معتبر آواز ہے جو پوری طاقت کے ساتھ لوگوں کے خدشات کو اجاگر کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش