0
Tuesday 9 Apr 2024 22:29

اگر وکلاء کیخلاف پولیس گردی بند نہ کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے، عمران خان خاکوانی 

اگر وکلاء کیخلاف پولیس گردی بند نہ کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے، عمران خان خاکوانی 
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے وکلا پر جھوٹے مقدمات کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس سے ڈسڑکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد عمران خان خاکوانی، جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ، نائب صدر افتخار قریشی، لائبریری سیکرٹری سید اظہر شاہ اور ایگزیکٹیو ممبران عرفہ عارف، ندیم الدین قریشی، رشید اے بھٹی، کاشف عباس، اعجاز انصاری، عبدالروف نے خطاب کرتے ہوئے لاہور میں وکلا پر تشدد اور جھوٹے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے وکلا بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ریاستی جبر اور پولیس گردی کا منہ توڑ جواب دینگے۔ حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس، محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو فور افارغ کریں بصورت دیگر پولیس اور وکلا کے مابین جو عدم اعتماد پر مبنی سوچ جنم لے چکی ہے اس کے نتائج بہت خطرناک ہونگے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وکلا پر قائم کئے گئے مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور وکلا پروٹیکشن ایکٹ پر مکمل عملدآمد یقینی بنایا جائے۔

وکلاء نے مزید کہا کہ اس وقت ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اداروں میں کسی قسم کی کشیدگی ملکی مفاد کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ وکلا کمیونٹی ہی ملک کی واحد کمیونٹی ہے جو ہر ظلم اور جبر کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتی رہتی ہے اور غریب اور لاچار لوگوں کو انصاف دلانے میں اپنا صحیح کردار ادا کرتے ہیں، وکلا کی آواز کو دبانے کیلئے کسی قسم کا ریاستی یا پولیس پریشر برداشت نہ کیا جائے گا۔ اگر پولیس گردی بند نہ کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے اور دما دم مست قلندر ہوگا۔ وکلا اس ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے تیار ہیں اور ماضی میں بھی وکلا ہی تھے جنھوں نے آمریت کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دیتے ہوئے جمہوریت کو بحال کرایا اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا، چناچہ IG پنجاب پولیس ہوش کے ناخن لے اور وکلا کے خلاف بھونڈی کاروائیوں سے باز رہیں ورنہ اس کے نتائج بہت خطرناک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 1127810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش