0
Wednesday 10 Apr 2024 21:18

کانگریس نے ملک کو جوڑا اور دوسری طرف بی جے پی والے جو لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں، راہل گاندھی

کانگریس نے ملک کو جوڑا اور دوسری طرف بی جے پی والے جو لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بی جے پی لیڈروں نے کانگریس کے انتخابی منشور کو ’مسلم لیگ‘ سے متاثر قرار دیا ہے۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے کہ اقلیتوں کے پرسنل قوانین کی حفاظت کی جائے گی اور اگر کسی اصلاح کی ضرورت بھی ہوگی تو اس پر عمل درآمد سے قبل متعلقہ لوگوں سے مشورہ کیا جائے گا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’یہ الیکشن دو نظریات کی لڑائی ہے، ایک طرف کانگریس ہے، جس نے ہمیشہ ہندوستان کو متحد کیا اور دوسری طرف وہ ہیں، جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ کس نے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ کس نے ملک کی تقسیم چاہنے والی قوتوں سے ہاتھ ملا کر انہیں مضبوط کیا اور کون ملک کے اتحاد اور آزادی کے لئے لڑا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مزید لکھا کہ کون بھارت چھوڑو تحریک کے وقت انگریزوں کے ساتھ کھڑا تھا، جب ہندوستان کی جیلیں کانگریس کے لیڈران سے بھر گئی تھیں، تب کون ملک کو تقسیم کرنے والی قوتوں کے ساتھ ریاستوں میں حکومت چلا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پلیٹ فارمز سے جھوٹ کی بوچھار کرنے سے تاریخ نہیں بدلتی۔
خبر کا کوڈ : 1127891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش