0
Wednesday 10 Apr 2024 20:05

ہمیں ایران کیخلاف علاقائی اتحاد تشکیل دینا چاہئے، بنی گینٹز

ہمیں ایران کیخلاف علاقائی اتحاد تشکیل دینا چاہئے، بنی گینٹز
اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیر جنگ اور حالیہ اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن "بنی گینٹز" نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حماس کے حملے نے ہر چیز بدل کر رکھ دی۔ اس لئے اسرائیل کو محفوظ بنانے کے لئے ایران کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ الجزیره کے مطابق، انہوں نے اپنی گفتگو میں ایک بار پھر اس بات کو دہُرایا کہ کہ اسرائیلی فوج رفح میں آپریشن انجام دے گی۔ بنی گینٹز نے کہا کہ رفح پر حملے کے بعد صیہونی فوج دوبارہ خان یونس میں گُھسے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میدان میں فوجی دباؤ کے ساتھ ساتھ ہمارا مذاکراتی وفد بھی بھرپور محنت کر رہا ہے۔ غزہ میں جنگ مختلف سطحوں اور ضرورت کے مطابق جاری ہے۔ سابق صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ جو کوئی بھی 7 اکتوبر کے بعد بدلنے والی صورت حال کو سمجھ نہیں پا رہا وہ غلطی پر ہے۔ اسی لئے ہم سب کو اس جنگ میں شامل و شریک ہونا چاہئے۔ اسی بابت جو کوئی بھی عسکری خدمات انجام دینے سے کنارہ کشی کرے اسے سزا ملنی چاہئے۔

بنی گینٹز نے شمالی مقبوضہ فلسطین اور لبنانی محاذ کو دیکھتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ضرورت پڑنے پر تل ابیب جنگ کو وسعت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کو اس جنگ کی قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے زبانی جمع خرچ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی مقبوضہ کالونیوں میں ہمارے شہری ہر صورت واپس لوٹیں گے، حماس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور غزہ، مغربی کنارے و لبنان میں ہمارے فوجی جنگ کرتے رہیں گے۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر سابق صیہونی وزیر جنگ نے امریکہ کی سربراہی میں ایران کے خلاف ایک علاقائی اتحاد کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کئی سالوں سے ایران کے خلاف علاقائی اتحاد کی تشکیل کے در پے ہے۔ جب کہ اس رژیم کا اصلی ترین ہدف بعض عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی ہے۔ اسرائیل نے عربوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو ایران مخالف اتحاد کا نام بھی دیا۔ لیکن اُن کا یہ منصوبہ ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکا۔ جب کہ اس کے مقابلے میں جنگ غزہ کے بعد حالیہ علاقائی حالت کے تناظر میں اسرائیل بدترین صورت حال کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش