0
Tuesday 16 Apr 2024 19:44

شہباز شریف کا 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب کا امکان

شہباز شریف کا 28 اور 29 اپریل کو دورہ سعودی عرب کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا رواں ماہ 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے ریاض کے دورہ کے دوران حتمی شکل دے کر دستخطوں کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہو سکے تو سعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔ ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے راہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش