0
Tuesday 16 Apr 2024 21:14

پیر ظہور حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، صدف احسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال

پیر ظہور حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری، صدف احسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری جبکہ صدف احسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پیر ظہور حسین قریشی کو این اے 146 خانیوال سے بطور آزاد امیدوار کامیاب قرار دے دیا ہے۔
 
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کی مخصوص نشست پر صدف احسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا ہے۔واضح رہے کہ جے یو آئی نے صدف احسان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھایا تھا کہ صدف احسان کا نام ان کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا، صدف احسان جے یو آئی کا حصہ بھی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش