0
Tuesday 16 Apr 2024 22:27
ایرانی سفارتخانے پر حملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار صرف نیتن یاہو ہے، رجب طیب اردوان

اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار صرف نیتن یاہو ہے، رجب طیب اردوان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار صرف نیتن یاہو ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی کابینہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل علاقائی تنازع کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے، دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر حملہ آخری کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی رکنے تک علاقے میں تنازعات کا امکان رہے گا، مغرب نے ایرانی حملے کی مذمت کی، لیکن اسرائیل کے حملے کی نہیں کی۔ ترک صدر نے فریقین سے مشترکہ صبر و تحمل سے کام لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔ اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس پر لعن طعن اور جس کی مذمت کرنی چاہیئے، وہ نیتن یاہو ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح ایرانی بیلسٹک میزائل ایئر بیس تک پہنچے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1129127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش