0
Wednesday 17 Apr 2024 11:56

پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے جج کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا، شیریں مزاری

پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے جج کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے گئے جج کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جس جج کو لگایا ہے اب کہہ رہی ہے کہ ہمیں اس پر اعتماد نہیں۔ سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو قانون کا تماشہ بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے آج سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زرتاج گل، راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معزز جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے مزید سماعت سے معذرت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش