0
Wednesday 9 Sep 2009 09:53

عالمی طاقتیں اسرائیل پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے دباؤ بڑھائیں،شام کامطالبہ

عالمی طاقتیں اسرائیل پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے دباؤ بڑھائیں،شام کامطالبہ
دمشق:شام نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے مزید دباؤ بڑھائیں۔دمشق میں شامی وزیر خارجہ ولید معلم نے اپنے اسپینش ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتوں کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اسرائیل پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے پر مزید دباؤ بڑھانا چاہئے۔تا کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ شام 19 اگست کو بغداد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے جس میں95 افراد ہلاک اور 600زخمی ہو گئے تھے۔ولید معلم کا کہنا تھا کہ شام عراق کی یکجہتی،خودمختاری اور استحکام چاہتا ہے۔اس موقع پر اسپینش وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک جتنی جلد ممکن ہو سکے شام اور برسلز کے درمیان پارٹنر شپ کا حامی ہے۔ یکم جنوری سے اسپین کو یورپی یونین کی صدارت ملے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 11347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش