0
Wednesday 9 Sep 2009 11:04

لاہور اور لودھراں سے تحریک طالبان پنجاب کے نائب امیر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار

لاہور اور لودھراں سے تحریک طالبان پنجاب کے نائب امیر سمیت 10 دہشت گرد گرفتار
لاہور:قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تحریک طالبان پنجاب کے نائب امیر اور 2 افغانوں سمیت 5 دہشت گردوں کو شاہدرہ اور لودھراں سے گرفتار کر لیا، رحمن وکلاز بھٹہ چوک کے قریب سے بھی ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک گھر میں چھاپہ مار کر 5 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے دو افغانی باشندوں سلام نور اللہ اور صادق امین جبکہ لودھراں سے تحریک طالبان پنجاب کے نائب امیر قاری عبدالمنان عرف محمد رفیق عرف ابوبکر، قاری محمد سفیان اور مولوی عبدالحق کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مدرسوں میں جا کر طلبا کو جہاد کے لیے تیار کرتے اور قبائلی علاقوں سے آپریشن کے دوران بھاگ کر آنے والوں سے رابطے کر کے ان کو دوبارہ متحرک کرتے تھے۔ ان کے قبضہ سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان،جعلی اسلحہ لائسنس،جعلی شناختی کارڈ اور 23 موبائل فون قبضے میں لئے گئے ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا ہے کہ انہوں نے پنجاب میں عید پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ مبینہ دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پنجاب کے نائب امیر قاری عبدالمنان،قاری محمد سفیان اور مولوی عبدالحق کی نشاندہی شاہدرہ سے دو افغان باشندوں سلام نور اللہ اور صادق امین کو گرفتار کیا گیا،تمام گرفتار افراد کا تعلق بیت اللہ محسود سے بتایا جاتا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق حساس ادارے نے شاہدرہ کے علاقہ سے ایک مکان پر ریڈ کے دوران دو مشکوک افغانیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس،جدید اسلحہ،جہادی لٹریچر اور دیگر سامان قبضے میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ادھر بھٹہ چوک سے پکڑے گئے دہشت گردوں سے ممنوعہ مواد بھی برآمد ہوا ہے اور گرفتار ہونے والوں کا تعلق سری لنکن ٹیم پر حملہ آوروں کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔ رابطہ کرنے پر جنوبی چھاونی پولیس نے بتایا کہ ایف آئی اے اور پولیس کی تشکیل کردہ ٹیم نے چھاپہ مارنے کے متعلق انہیں آگاہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 11363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش