0
Wednesday 16 Nov 2011 21:19

ائیربلیو حادثہ، پشاور ہائیکورٹ کا وفاق کو رپورٹ 20 دسمبر تک پیش کرنیکا حکم

ائیربلیو حادثہ، پشاور ہائیکورٹ کا وفاق کو رپورٹ 20 دسمبر تک پیش کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ائیر بلیو طیارے کے حادثے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ 20 دسمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ائیر بلیو حادثے سے متعلق سابق رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کی درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے سماعت کی، عدالت نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کیا اور حکم دیا ہے کہ سانحہ ائیر بلیو سے متعلق کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ 20 دسمبر تک عدالت میں پیش کی جائے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ائیر بلیو حادثے سے متعلق کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سانحے کی وجوہات کے بارے میں علم ہو اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہو سکے، واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ اس سے قبل 3 مرتبہ وفاق سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرچکی ہے لیکن حکومت نے عدالتی احکامات پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 114492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش