0
Thursday 17 Nov 2011 19:39

پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہ جہان خان مستعفی

پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہ جہان خان مستعفی
 اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہ جہان خان احتجاجا مستعفی ہوگئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس شاہ جہان خان نے جسٹس دوست محمد خان کے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بننے پر استعفیٰ دیا ہے کیونکہ جسٹس شاہ جہان کو دوسری دفعہ سینارٹی لسٹ میں نظرانداز کیا گیا ہے، جس پر جسٹس شاہ جہان نے احتجاجا استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل 2009ء میں جسٹس اعجاز افضل خان کے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بننے پر بعض قانون دانوں کا خیال تھا کہ جسٹس شاہ جہان کو اس وقت بھی نظرانداز کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 114759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش