0
Friday 2 Dec 2011 23:40

دہشتگرد گروہ کو ریلی کی اجازت دینا انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کا مظہر ہے، علامہ رمضان توقیر

دہشتگرد گروہ کو ریلی کی اجازت دینا انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کا مظہر ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی سربراہ اور چیئرمین صوبائی محرم کمیٹی علامہ محمد رمضان توقیر نے پشاور اور کراچی میں ابتداِ محرم نقصِ امنِ عامہ کے واقعات کو دہشتگردوں کی جانب سے ملک بھر میں مذہبی فسادات رونما کرنے کی مذموم منصوبہ بندی قرار دیا ہے اور ہر دو صوبائی دارالحکومتوں میں محرم الحرام کے انتظامات پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ کراچی بوتراب اسکاؤٹس پر حملہ کر کے دو اسکاؤٹس شھید کرنے کے واقعے میں کراچی جیسے حساس علاقے میں انتظامیہ کے سکیورٹی کے نام نہاد فول پروف انتظامات کا پول ابتداءِ محرم میں ہی کھول دیا اور دن دھاڑے دہشتگردی کے واقعے نے ثابت کر دیا ہے کہ صوبائی انتظامیہ دہشتگردوں کے آ گے بے بس ہے۔ انہوں نے پشاور میں بھی ایک امام بارگاہ پر دہشتگردوں کے حملے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے اہل تشیع پر مذکورہ امام بارگاہ کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ امام بارگاہ کو کھول کر اہل تشیع میں پائی جانیوالی بے چینی دور کی جائے۔ انہوں نے اہل اسلام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کو مذہبی جوش و احترام سے منائیں اور مخصوص دہشتگردوں کی سازش کو اتحادِ بین المسلمین کے ذریعے ناکام بنا دیں۔
خبر کا کوڈ : 119174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش